Three Top Rated Recipes of Siri Paye



vioft2nnt8|20002CB6896E|rhfpakistancom|Articles|Description|0xfcff7a0a000000001105000001000b00

In this blog, we share with you the three best recipes of Siri paye. Siri Paye is a traditional food of the Indian subcontinent. It is cooked on special occasions. The main ingredient is goat, sheep, ox or buffalo hooves which are cooked with spices. Cooking is said to have originated in South Asia and Central Asia by combining the art of cooking. The dish was adapted to the local cuisines by the Muslim cooks of Lahore, Hyderabad of Telangana State and Lucknow. Subsequently, paya became popular all over present-day India, Pakistan and Bangladesh. It is also served abroad in South Asian cuisine restaurants. Its recipes vary from region to region. It is fried with onion and garlic, mixed with spices in bones and meat, cooked for hours on low heat, and finally garnished with coriander, ginger and lemon.

Nowadays, SIRI PAYE can be made in pressure cooker due to time constraints, however the best way is traditional method of slow cooking, and doing so will make the meat soft and retain its flavours. As Siri Paye usually contains hard bones so its best to let it cook for a while in spices over medium heat, for it to be served fresh and hot from the pot at breakfast. This dish is best enjoyed in winter due to body heat that is released after consuming this spiced curry.

IJAZ ANSARI has added suitable amount of Ingredients in the curry while the feet have to be roasted separately which eliminates the raw smell of the feet. If cooking in a normal saucepan, cook on low to medium heat for an hour and a half. If the pies are not soaked, turn off the pressure cooker and cook again. Finally, the crushed garam masala, cumin and black pepper are added to add flavour and aroma.

The second most watched recipe is MUMTAZ CREATION recipe is the best recipe for making goat legs. His method is slightly different from the Ejaz Ansari.  Mumtaz added the right ingredients to the curry and especially the choice of spices for frying and seasoning the curry is also commendable.

The third most watched recipe is FASIHA RIZWAN recipe is a unique recipe. If you don’t want to fry the feet separately, then you first boil the payee and add it in roasted spices and he also used whipped yogurt in his recipe, it can also give taste in it. So you can also make by this way. We apologize for the inconvenience, as we can’t mention all the other great recipes for this great dish but we have included only three recipes for the sake of keeping it short.

Furthermore, another benefit of this dish is it requires little to no oil, and can be cooked in its own fat with very little spices. Siri Paye should be cooked with natural herbs and spices. The curry base is made simply by sautéed onions and garlic, some add tomatoes and other vegetables. The curry base can differ depending on taste and preferences of the local region, the great thing is that Siri Paye is a versatile dish. Another much loved combination is Siri Paye with chickpeas/ white channas, which are another great source of protein.

 

آج ہم آپ کے لئے  لے کر آئے ہیں ایک ایسے ثقافتی کھانے کے حوالے سے اپنا معلوماتی بلاگ جو کہ برصغیر میں قدیم زمانے سے موجود اورمشہور ہے یعنی پائے۔ یہ مخصوص مواقع پر پکائے جاتے ہیں۔  جیسے کہ چھوٹی عید بڑی عید وغیرہ لیکن اس کے علاوہ یہ  ڈش سال کے باقی دنوں میں کبھی بھی گھر پر تیار کیا جا سکتا ہے جبکہ آجکل ان کا ناشتا باآسانی چھوٹے اور بڑے شہروں میں دستیاب ہے ۔ مختلف ہوٹلز اور ریسٹورنٹ ہیں جو سری پائے کے لیے مشہور ہیں۔  خاص طور پر اگر آپ لاہور یا راولپنڈی جائیں تو بے شمار ایسے  ہوٹلز ملیں گے جو ناشتے میں  سری پائے پیش کرتے ہیں ۔ ان کے سامنے ایک لمبی قطار لگی ہوتی ہے عوام کی جو سری پائے کے ناشتے کے لیے آئی ہوتی ہے ۔ 

 

برصغیر میں سری پائے کو فروغ لکھنؤ حیدر آباد اور لاہور کے مقامی مسلمانوں نے دیا جب کہ آج یہ   پاکستان ہندوستان بنگلہ دیش اور دیگر کئی مسلم ممالک میں یکساں مقبول ہے۔  اس کی مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ اس کے طبی فوائد ہیں کہ جن کو میں گنوانا شروع کروں تو صبح  سے شام ہو جائے ۔سائنس کی جدید تحقیقات نے بھی اس کے طبی فوائد کا اعتراف کیا ہے۔  جب کہ ماضی میں طبی ماہرین اور حکماء اس کے استعمال پر زور دیتے رہے ہیں خاص طور پرکھانسی ، نزلہ، زکام اور ہڈیوں کی نشوونما کے لئے اس کو علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔  اس کے استعمال کا ذکر احادیث مبارکہ میں بھی ملتا ہے ۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے ایک حدیث روایت کی جاتی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا" اگر مجھے سری پائے کی دعوت دی جائے تو میں اسے  قبول کروں گا اور اگر مجھے سری پائے کا ہدیہ (تحفہ) دیا جائے تو میں وہ بھی قبول کروں گا ". اس حدیث سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ سری پائے کے کس قدر فوائد ہوں گے۔ 

 

 پائے پکانے کے  لئے مختلف علاقوں اور خطوں میں مختلف تراکیب  استعمال ہوتی ہیں۔   زیادہ تر سری  اور پائے اکٹھے پکائے جاتے ہیں۔ جب کہ کچھ لوگ محض پائے کے شوقین ہوتے ہیں اور اسے الگ پکاتے ہیں۔ پائے بنانے کے لئے عموما چوپایوں کے پائے استعمال کیے جاتے  ہیں جن میں بکرے اور بڑے  اور گائے وغیرہ کے پائے شاملِ ہیں لیکن زیادہ تر بکرے کے پائے گھروں میں  بآسانی پکائے جاتے ہیں۔ پائے پکانے کا سب سے معروف طریقہ تو یہ ہے کہ اسے لہسن ، ادرک ، پیاز اور کچھ بنیادی مصالحے پانی میں  ڈال کر کافی گھنٹوں تک مدھم آنچ پر پکایا جاتا ہے۔ 

آج کل وقت کی کمی کے پیش نظر اس مقصد کے لئے پریشر ککر کا  استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں گوشت بھی اچھے سے گھل جاتا ہے اور ذائقہ بھی خوب رہتا ہے۔  اور پھر جیسے ہی یہ تیار ہو جائے تو اسے گرماگرم کھا لینا چاہیے کیونکہ گرم گرم کھانے سے ایک تو اس کے طبی فوائد بڑھ جاتے ہیں دوسرا اس کے اندر جلیٹین کی موجودگی اس کے شوربے  کو جلد گاڑھا کر دیتی ہے ۔  جیلیٹن کیا ہے اور اس کے طبی فوائد کیا ہیں یہ ہم آپ کو اس بلاگ کے آخرمیں غذائیت کے ذیل میں تفصیل سے بتائیں گے۔  اس ڈش کو کھانے کا سب سے بہتر وقت موسم سرما کا ہوتا ہے کیونکہ اس مصالحے دار،  ذائقے دار ڈش کو کھانے کے بعد آپ کے بدن سے جو  حرارت کا اخراج ہوتا ہے وہ آپ کے جسم کے فاضل اور فالتو مواد کو باہر نکالنے کے لیے معاون ثابت ہوتا ہے۔  یہی وجہ ہے کہ اسے سردیوں میں کھانسی اور نزلہ زکام کے لئے استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ اس کے بعد آپ کے جسم کے مسام کھل جاتے ہیں اور آپ بہتر محسوس کرتے ہیں ۔  

 

                  آج ہم نے آپ کے لئے پائے کے تین مختلف تراکیب کو جمع کیا ہے ہمیں امید ہے کہ آپ کو ہماری یہ کوشش پسند آئے گی۔  ان تراکیب میں سب سے پہلی recipe  IJAZ ANSARI کی ہے  انہوں نے اپنی ترکیب میں مسالوں کا مناسب استعمال کیا ہے۔ انہوں نے پائے،  پیاز،  ٹماٹر،  لہسن ادرک کا پیسٹ،  نمک،  مرچ،  سبزمرچ اور  تین سے چار گلاس پانی ڈال کر پریشر ککر میں ان کو پکانے کے لئے رکھ دیا۔ اس کے بعد اضافی پانی  شوربہ کے لئے  نکال کر الگ کیا اور پھر تھوڑی دیر کے لئے پائے کو بھونا اور آخر میں الگ کیا ہوا شوربہ اس میں شامل کیا ۔ ایک بات کا خیال رہے کہ اگر آپ پریشر کوکر میں پائے بنا رہے ہیں تو پہلے آدھے گھنٹے کے لیے پریشر  دیں اس کے بعد دیکھ لیں کہ پائے  گل گئے تو ٹھیک ورنہ دوسری بار پریشر دے سکتے ہیں اور جب یہ تیار ہو جائے تو اس میں پسا ہوا گرم مصالحہ،  چھوٹی الائچی ، دار چینی اور کالی مرچ پیس کرشامل کر سکتے ہیں۔ 

 

     ہماری دوسری ترکیب MUMTAZ CREATION  کی ہے۔ انہوں نے پائے  بنانے کا ایک منفرد طریقہ بتایا ۔ پائے بنانے کے لیے پائے میں نمک اور ایک ٹیبل سپون سرکہ لگا کر پانی کے اندر دس منٹ کے لیے رکھ دیا ۔ اس سے  گوشت کے اوپر لگی جھلی  اتر گئی اب گوشت  گلنے میں آسانی ہوگی۔  اس کے بعد انہوں نے اس کے اندر لہسن ، پیاز،  ادرک،  ٹماٹر،  نمک ہلدی پاؤڈر،  کالی مرچ ڈیڑھ لیٹر پانی ڈال کر پریشر ککر  میں پندرہ منٹ تک پکایا اور گریوی الگ سے تیار کی۔ 

 

     ہماری تیسری ریسیپی FASIHA RIZWAN  کی ہے۔ جنہوں نے پائے بنانے کے لیے بڑے کے پائے لئے اور پریشر ککر کا  استعمال کیے بغیر مذیدار پائے تیار کیے۔ اس کے لئے انہوں نے پائے لیے  اس میں خوب  پانی شامل کیا اور مسالوں کی پوٹلی بنا کر ڈال دی اور مدھم آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیا ۔جبکہ اسی دوران الگ سے شوربہ  بنانے کے لیے پیاز ( چوپ کیے ہوئے) آئل  میں فرائی کئے اور لہسن ادرک کا پیسٹ،  ہلدی ، ٹماٹر ایک پاؤ دہی ڈال کر بھونا  جب پائے  گل گئے تو وہ بھی اس میں شامل کرکے مزید کچھ دیر ان کو بھونا۔ اس طرح انہوں نے مذیدار پائے کی ڈش تیار کی۔ فسیحا رضوان کی ریسیپی واقعی منفرد اور سراہنے  کے قابل ہے۔ 

 

غذائیت

غذائیت کی بات کریں تو پائے میں پروٹین اور فیٹ وافر مقدار میں موجود ہوتے  ہیں ۔ جبکہ فائبر اور کاربوہائیڈریٹس نہ ہونے کے برابر۔  اس کے علاوہ منرلز کی وافر مقدار بھی شامل ہوتی ہے ، جیسے کہ فاسفورس،  آئرن ، زنک ، وٹامن اے اورکے  وٹامن بی ۔12 ، فیٹی ایسڈز،  سیلینیم اور میگنیز وغیرہ۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ان تمام غذائی اجزاء کی موجودگی کی وجہ سے اس ڈش کو ہضم کرنا آسان ہوتا ہے ۔ یہ آنتوں اور معدے کے لیے مفید ہوتا ہے۔ پائے کے شوربے میں موجود جیلٹین آنتوں کی اندرونی جھلی کو مضبوط کرنے ، السر سے محفوظ رکھنے اور ہر قسم کی فوڈ الرجی سے لڑنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔  اس کے علاوہ امائنو ایسڈ،  پرولین اور گلوٹامین آنتوں کی صحت اور قوت مدافعت کو بہتر کرنے میں موثر کردار ادا کرتے ہیں۔ 

 

اس کے علاوہ یہ وزن کم کرنے اور جگر کے افعال کو درست کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ بکری اور بڑے کے پائے کولیجن  سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ ہماری جلد  کا ایک اہم جزو ہے۔ کولجن جلد کی مضبوطی اور لچک میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ جس کی وجہ سے جلد شاداب اور تروتازہ نظر آتی ہے۔  اس کے علاوہ یہ جوڑوں کے درد میں کمی اور پٹھوں کی مضبوطی کے لیے بھی اہم ہے۔  دو اور مرکبات  گلوکو سامین اور کانڈروا ئٹین جو کہ بڑے اور بکرے کے پائے میں موجود ہیں ۔ یہ دونوں مرکبات  arthritis اور osteoporosis جو کی آج کل  خواتین اور بزرگوں میں عام ہوگئی ہیں ، ان بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔  آپ اس بلاگ کی مدد سے پائے کی ڈش تیار کریں اور پھر ہم سے شیئر کریں کہ آپ کا یہ تجربہ کیسا رہا۔ 

Nutrition value

Trotter curry is an important source of protein and fat. It also contains good amounts of calcium, silicon, sulphur, magnesium and phosphorus. It contains collagen and elastin proteins that are good for our bones and joints. According to research, in addition to colds and flu, it is also useful in diseases such as arthritis, autism and osteoporosis.  Siri payee is beneficial for health because it has no fats but just for serving size 1 is total 411 calories. Collagen is also extracted during the slow cooking phase. Collagen is responsible for almost all of trotters' health benefits, including: Keeping your skin in good shape, Pain relief for joints, assisting in muscle gain. This food is also good for those peoples who has iron deficiency, to compete iron deficiency this is best food.

Siri Paye  Nutrition Facts mg %
Calories 411
Total Fat 23  
Cholesterol 150  
Sodium 600  
Potassium 669  
Carbohydrates    
Vitamin A   4
Vitamin C 2
Calcium 3
Iron 26

Myfitnesspal.com





Share This Page

50+

New Listing Everyday

420+

Unique Visitor Per Day

16000+

Customer's Review

4500+

Virified Businesses