Chicken Karai (Heritage Food)
Sameer recipe Tasty Recipe Mehnaz Recipe Nutrition Urdu
Chicken Karahi
Chicken Karahi immensely popular dish with fans around the world. Chicken Karahi is dish that is simple to make, allowing room for creative experiments. Karahi is a type of wok or deep pan without handles which is usually used for cooking as well as serving the dish to be served hot directly off the stove. They're also known as a kadai, korai or kahi and are used for shallow or deep frying or to slow cook curries throughout India, Pakistan and Bangladesh. This delicacy is both simple and time saving as it cooks in less then an hour. The meat can be substituted for beef, lamb, mutton, camel and even fish. Moreover the spices used are minimal and can be adjusted as per preference.
Chicken Karahi has quite many variations from region to region and country to country, however all have one step in common: cooked using the wok pan. The dish is commonly eaten on weddings, parties, and Eid celebration, however, this dish is a specialty for travellers, truckers and other groups who travel through road. The dish of Karahi is available in mutton, lamb or beef in Punjabi style, shinwari style, Sindhi style or local region from which the highway passes. Some of the well known and loved variations of this dish are:
Simple Chicken Karahi: as the name suggests it’s simple to make with chicken fried in spices for flavour, and can be made when one is short on time especially for parties, with a little extra effort on garnishing with ginger and coriander leaves, it’ll have a well prepared look.
White Karahi: The difference comes from adding cream to lighten the colour of the dish that also uses black and white pepper powder instead of red chilli powder. Many enjoy additional creaminess of the gravy with change of spices, which can be good for stomach health.
Hara Masala Karahi: in this method the change is made by adding additional amount of green chillies, coriander and mint, which helps increase spice level, and colour of the dish to green, this style has distinct look, moreover, it too has its own fan following who believe it to be superior then other variations.
Charsi Karahi: Peshawari style Karahi, known for its addictive taste and use of natural herbs like ginger and garlic, which adds a lot of flavour in the chicken or any other meat used. The karahi has no gravy as there is no use of onions, instead tomatoes are used to add a slight gravy texture on the meat which also adds a bit of sweet n’ sour note.
It originates from the northern and north-western parts of South Asia. Like any other dish it too has varieties of style depending on the country and sub region. Although famous all over the world, the popularity hub lies in the subcontinent in particular Afghanistan, Bangladesh, India and Pakistan. India.
Go to top
چکن کڑاہی
چکن کڑاہی ایک بے حد مقبول ڈش ہے جس کے شائقین دنیا بھر میں موجود ہیں۔ چکن کڑاہی بنانے میں آسان ہے اور اس میں تخلیقی تجربات کی گنجائش ہوتی ہے۔ کڑاہی‘ ہینڈلز کے ساتھ ایک قسم کا گہرا پین ہوتا ہے، جو عام طور پر کھانا پکانے کے ساتھ ساتھ ڈش کو براہ راست چولہے سے گرم گرم پیش کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش میں انہیں شیلو فرائی، ڈیپ فرائی یا سالن کو دھیمی آنچ پر زیادہ دیر پکانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ پکوان آسان اور وقت بچانے والا ہے کیونکہ یہ ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں پک جاتا ہے۔ چکن کے علاوہ گائے، میمنے، مٹن، اونٹ کے گوشت اور یہاں تک کہ مچھلی سے بھی اسے بنایا جاسکتا ہے۔ اس میں کم مسالے استعمال ہوتے ہیں جنہیں اپنی مرضی سے ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے۔
چکن کڑاہی کی علاقے اور ملک کے لحاظ سے کئی اقسام ہیں، تاہم ان سب میں ایک چیز مشترک ہے، یعنی اسے کڑاہی کا استعمال کرتے ہوئے پکایا جاتا ہے۔
یہ ڈش عام طور پر شادیوں، پارٹیوں اور عید کے تہواروں میں بنائی اور کھائی جاتی ہے، تاہم، یہ ڈش مسافروں، ٹرک ڈرائیوروں اور سڑکوں سے سفر کرنے والے دیگر گروہوں کے لیے خاص ہے۔ کڑاہی کی ڈش مٹن، میمنے یا گائے کے گوشت میں پنجابی سٹائل، شنواری سٹائل، سندھی سٹائل یا مقامی علاقے کی طرز میں بھی مل جاتی ہے، جہاں سے ہائی وے گزرتی ہے۔ اس ڈش کی کچھ مشہور اور پسند کی جانے والی قسمیں یہ ہیں:
سادہ چکن کڑاہی: جیسا کہ نام سے پتہ چلتا ہے کہ اسے ذائقہ کے لیے چکن کو مسالوں میں تلتے ہوئے آسانی سے بنایا جاسکتا ہے۔ خاص طور پر جب کسی تقریب وغیرہ کے لیے وقت کم ہو۔ اور اسے ادرک اور دھنیا کے پتوں سے گارنش کیا جائے۔
سفید کڑاہی: فرق پکوان کا رنگ ہلکا کرنے کے لیے کریم شامل کرنے سے آتا ہے، ساتھ ہی سرخ مرچ پاؤڈر کی بجائے کالی اور سفید مرچ کا پاؤڈر بھی استعمال ہوتا ہے۔ بہت سے لوگ مسالے کی بجائے کریمی گریوی سے لطف اندوز ہوتے ہیں، جو معدہ کی صحت کے لیے بھی اچھا ہوتا ہے۔
ہرا مسالا کڑاہی: اس طریقے میں ہری مرچ، دھنیا اور پودینہ کی اضافی مقدار ڈال کر تبدیلی کی جاتی ہے، جس سے مسالے کی مقدار کو بڑھانے اور ڈش کو سبز رنگ دینے میں مدد ملتی ہے۔ اس ڈش کو پسند کرنے والے بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں جن کے نزدیک کڑاہی کی یہ قسم باقی اقسام سے برتر ہے۔
چرسی کڑاہی: یہ پشاوری طرز کی کڑاہی ہے، جو اپنے انتہائی لذیذ ذائقے اور قدرتی مسالوں جیسے ادرک اور لہسن کے استعمال کے لیے جانی جاتی ہے، جو چکن یا کسی بھی دوسرے گوشت میں بہت ذائقہ ڈالتے ہیں۔ اس کڑاہی میں گریوی نہیں ہوتی کیونکہ اس میں پیاز استعمال نہیں کیا جاتا، اس کے بجائے ٹماٹر استعمال کیا جاتا ہے جس سے گوشت میں ہلکی سی گریوی بن جاتی ہے اس کی وجہ سے سالن میں تھوڑا میٹھا اور کھٹا ذائقہ بھی شامل ہوجاتا ہے۔
اس ڈش کی اصل کا تعلق جنوبی ایشیا کے شمالی اور شمال مغربی حصے سے ہے۔ کسی بھی دوسری ڈش کی طرح اس میں بھی ملک اور علاقے کے لحاظ سے انواع و اقسام کے انداز ہیں۔ اگرچہ یہ دنیا بھر میں مشہور ہے، لیکن مقبولیت کا مرکز برصغیر خاص طور پر افغانستان، بنگلہ دیش، ہندوستان اور پاکستان ہیں۔
Go to top